صرف اداروں کومضبوط کرکے جمہوریت کو مضبوط کیاجا سکتا ہے: فہمیدہ مرزا
The news is by your side.

Advertisement

صرف اداروں کومضبوط کرکے جمہوریت کو مضبوط کیاجا سکتا ہے: فہمیدہ مرزا

اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کوکھارہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر برائی کے پیچھے کرپشن ہے.

انھوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل تھا، عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارک باد دیتی ہوں، آج کا دن صرف وزیراعظم کومبارکباددینےکے لئے ہونا چاہیے.

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پانچویں بار قومی اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئی ہوں، ہمارے چار ووٹ ہیں، حکومت بنا اور گرا بھی سکتے ہیں، ایوان کو اصول وضوابطہ پر چلائیں گے.


عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے وزیراعظم متخب

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ڈیبیٹنگ کلب نہیں بنانا چاہیے، ملک کو خارجہ پالیسی،دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے.

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جو کچھ دیکھا، اس سے بہت تکلیف ہوئی، ناامید ہوگئی ہوں، صرف اداروں کومضبوط کرکے جمہوریت کو مضبوط کیاجا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان کا انتخاب کیا گیا، تحریک انصاف ک سربراہ عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ووٹنگ میں 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے  96 ووٹ حاصل کیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں