جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے والی بلیک میلر خاتون نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے والی بلیک میلر خاتون نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، خاتون اکاؤنٹ ہیک کرکے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی تھی۔

تفصیلات مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے والی ہیکر خاتون نے بلیک میلنگ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گرفتار کی گئی ہیکر خاتون سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ، جس میں بتایا حنا محمود نے شہری کے ہاٹ میل، اسکائپ، انسٹاگرام کو ہیک کیا، اکاؤنٹ ہیک کرکےاس پردوخواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ حنا نے واٹس ایپ کے 2نمبرز کے ذریعے بھی خواتین کی ویڈیوز کو وائرل کیا، خاتون نے وی پی این کا سہارابھی لیا تاکہ اسے ٹریس نہ کیاجاسکے۔

ایف آئی اے نے شہری اور خاتون کی شکایت پرموبائل ڈیٹا سے ہیکر کا سراغ لگایا ، خاتون ہیکرسےبرآمدموبائل میں قابل اعتراض مواداور واٹس ایپ نمبرز پائے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ہیکر کے موبائل پر ویڈیوزوائرل کرنے کیلئے شہری کی آئی ڈیزاستعمال ہورہی تھیں جبکہ درخواست گزاروں کیخلاف قابل اعتراض مواد بھی موبائل فون سےبرآمد ہوا۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں