تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

کراچی : ایکسپو سینٹر کے سامنے ٹینکر نے جامعہ کراچی کی طالبہ کو کچل ڈالا

کراچی : ایکسپو سینٹر کے سامنے کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو واٹر ٹینکر نے کچل ڈالا جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا ڈمپر موٹر سائیکل پرچڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ایکسپوسینٹر کے سامنے کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ والد کے ساتھ یونیورسٹی جارہی تھی کہ فاسٹ ٹریک پر کسی گاڑی سے بوری گر گئی، موٹرسائیکل سوار نے اچانک بریک ماری تو طالبہ گرگئی اور پیچھے سے تیزی سے آنے والا واٹرٹینکرطالبہ پرچڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی اور ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بے لگام ڈمپر موٹرسائیکل پرچڑھ گیا، جس کے نتیجے میں سوار دو سگے بھائی جان سے چلے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ اوور سپیڈنگ کے باعث پیش آیا تاہم ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

ساتھی کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی ویٹا چورنگی پر فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،بابر اور احمرفیکٹری کام پر آرہے تھے کہ حادثہ ہوگیا، انڈسٹریل ایریا میں ٹینکر کوچز،ہیوی گاڑیاں تیز رفتاری سے چلتی ہیں۔

Comments