منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا ، جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے میں جوہر ٹاؤن میں ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون وکیل جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی، زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مقتولہ کےلواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے جوہرٹاؤن میں کارپرفائرنگ سے خاتون وکیل کی ہلاکت کا نوٹس لیتے سی سی پی او لاہور سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

سی سی پی او لاہور نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سےفوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دوسری جانب جوہرٹاؤن میں قتل ہونے والی خاتون وکیل کے ہمراہ وکیل سجادقریشی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں اپنی اسسٹنٹ عقیلہ کواسکےگھرسےپک اینڈڈراپ کرتاتھا، آج صبح میں عقیلہ کوگھرسےلینےگیا۔

سجادقریشی کا کہنا تھا کہ خاتون کوگاڑی میں بٹھایاہی تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارسامنےآگیا، موٹرسائیکل سوارنےخاتون پرفائرنگ کی مجھے کچھ نہ کہا۔

ایس پی انویسٹی گیشن حمزہ امان اللہ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ سجادقریشی اپنی اسسٹنٹ کولینے گھرکےباہرآئے، مقتولہ کےگاڑی میں بیٹھتےہی موٹرسائیکل سوارنے فائرنگ کر دی، فائرنگ سےعقیلہ سبحانی جاں بحق،ایڈووکیٹ سجادقریشی محفوظ رہے۔

حمزہ امان اللہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کےواقعےمیں بظاہرخاتون کوہی ٹارگٹ کیاگیا، ملزم کی گرفتاری کےلئےٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، مقتولہ کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں