تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکا میں دوران پرواز خاتون مسافر پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد

واشنگٹن : امریکی فضائی کمپنی نے جہاز کے عملے پر حملہ کرنے کے الزام میں مسافر خاتون پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی کمپنی نے دوران ایک خاتون مسافر پر اسّی ہزار ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے جس کی وجہ جہاز کی کھڑکی کھولنا اور عملے سے جھگڑنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خاتون مسافر جہاز کی کھڑکی کھول کر دوسرے مسافروں اور عملے کےلیے خطرے کا باعث بن رہی تھی جس پر عملے کی جانب سے روکا گیا تو وہ لڑنے لگی۔

عملے پر حملہ کرنے کے بعد جہاز کے عملے نے خاتون کے منہ پر ٹیپ لگاکر اسے سیٹ سے باندھ دیا۔

یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا تھا لیکن ایف اے اے نے تفصیلی انکوائری کے بعد گزشتہ دنوں خاتون پر 81 ہزار 950 ڈالرز جرمانے کا اعلان کیا گیا جو اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

Comments

- Advertisement -