فیصل آباد : نجی یونیورسٹی کی پارکنگ میں وین ڈرائیور نے بی ایس سی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی پارکنگ میں طالبہ سے وین ڈرائیور کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ جڑانوالہ کی رہائشی مریم فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی میں بی ایس سی کی طالبہ ہے۔
پرائیویٹ وین ڈرائیور اویس نے اس کا موبائل فون بہانے سے لیا اور ہیک کر کے اس کی اور فیملی کی تصاویر حاصل کیں ، بعدازاں ملزم اویس طالبہ کو تصاویر وائرل کرنے کا کہہ کر بلیک میل کرتا رہا ۔
ڈرائیور کی تبدیلی پر ملزم اویس نے نئے ڈرائیور عدنان کو تصاویر دے دیں، عدنان نے طالبہ کو تصاویر وائرل کرنے کا کہہ کر بلیک میل کر کے اس سے پانچ تولے سونا بھی ہتھیا لیا ۔
ملزم عدنان نے مئی میں تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا بہانہ بنا کر طالبہ کو یونیورسٹی پارکنگ میں بلایا اور اسے پستول دکھا کر وین میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان عدنان اور اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔


