تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لاہور : نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا تشدد، مقدمہ درج

لاہور : ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں نے تشدد کیا، جس کے بعد طالبہ کے والد نے لڑکیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے میں ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ، جس میں 3 لڑکیوں کوطالبہ پرتشددکرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد طالبہ کے والدعمران کی مدعیت میں 3 لڑکیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اورنشےکاشوق رکھتی ہے، ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔

والد کا کہنا تھا کہ جنت نےاپنی بہن کائنات،عمائمہ اورنوررحمان کوساتھ ملاکرحملہ کیا، ملزمان نےبیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد بھی کیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے،جلدگرفتارہوں گے، گزشتہ رات بھی ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔

Comments

- Advertisement -