بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی میں جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ملزمان اسلحے کے زور پر متعدد طالبات سے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبات سے مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی۔

متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے باہر کھڑی ایک کوسٹر میں تین مسلح ملزمان زبردستی گھس آئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر متعدد طالبات سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ طالبات سے ان کی جیولری بھی زبردستی اتار لی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں یہ پہلی واردات نہیں ہے، عید کے دوسرے روز بھی اسی مقام پر سنگین وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔


مسلح ملزمان نے ناکہ لگا کر 5 کار سواروں کو لوٹا جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے تمام متاثرہ شہریوں کی گاڑیوں کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے تاکہ پیچھا نہ کیا جا سکے۔

مزاحمت کرنے اور چابیاں نہ دینے پر ملزمان نے خوف پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ اسی دوران ایک اور شہری سے قیمتی موبائل فون بھی چھینا گیا۔

واقعات کی اطلاع ملتے ہی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ ایس ایچ او کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شہریوں نے پولیس کی پیٹرولنگ پر سوالات اٹھاتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدِباب ہو سکے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں