تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پولیس افسر نے ساتھی خاتون سب انسپکٹر کو قتل کرکے خود کشی کرلی

نئی دہلی : بھارت میں پولیس افسر نے اپنی ساتھی خاتون پولیس افسر کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، پولیس کے مطابق دونوں میں کافی عرصے سے دوستی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے روہنی سے ایک خاتون پولیس افسر کی لاش ملی تھی، جس کی تحقیقات پر پتہ چلا کہ قاتل کوئی اور نہیں ساتھی پولیس افسر ہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹڑ گنج انڈسٹریل علاقہ تھانے میں تعینات ایس آئی پریتی اہلاوت روہنی سے مردہ ملی تھیں۔ روہنی ایسٹ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک انہیں گولیاں ماری گئی تھیں، واقعہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا۔

تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا تو پتا چلا کہ پریتی اہلاوت روہنی میٹرو اسٹیشن سے پیدل اپنے گھر کی طرف جارہی تھیں کہ اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے خاتون سب انسپکٹر کے سر میں گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون افسر کو قتل کرنے والا کوئی اور انہیں بلکہ اس کے ساتھ تعینات سب انسپکٹر دیپانشو تھا، جب دیپانشو کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تو ہفتہ کے روز ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال سے اس کی بھی لاش مل گئی۔

پولیس اس زاویے پر بھی تفتیش کررہی ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ بھی تھا کہیں ایسا تو نہیں کہ شادی سے انکار پر ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو۔

مزید پڑھیں : لپ اسٹک کی تعریف کرنے پر پولیس افسر معطل

یاد رہے کہ نئی دہلی میں بھارتی پولیس حکام نے خاتون کی لپ اسٹک کی تعریف کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک پولیس انسپکٹر کو خاتون سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے دوران خاتون کہہ رہی ہے کہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہمیں دیکھ کر گاڑی سے اترے اور مجھے روک کر کہنے لگے کہ تمہاری لپ اسٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -