تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سڑکوں پر جھاڑو لگانے والی خاتون ڈپٹی میئر کی کرسی پر براجمان!

بھارتی ریاست بہار میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے سڑکوں پر جھاڑو دینے والی خاتون کو ڈپٹی میئر بنوا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں 40 سال سے سڑکوں پر جھاڑو دینے والی خاتون چنتا دیوی اب اسی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہے اور خاتون کو یہ عہدہ علاقے کے عوام کی ان کی شہر کی صفائی کے لیے 40 سالہ خدمات کے اعتراف کے طور پر بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے کیا ہے۔ جس کے بعد چنتا جس دفتر کی صفائی کرتی تھیں اب اسی دفتر میں بیٹھ کر صفائی کے منصوبے بنائیں گی۔

چنتا دیوی ناخواندہ خاتون ضرور ہے لیکن وہ صفائی کا شعور رکھتی ہے۔ 40 سال سے وہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں سڑکوں پر جھاڑو لگاتی رہی ہے۔ اس دوران اس نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنے سر پر گندگی اٹھانے کا کام کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ خاتون عمر بڑھ جانے کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے سبزی فروخت کرنے کا کام کر رہی تھی۔

تاہم بہار کے شہری چنتا اور اس کی خدمات کو نہیں بھولے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی ریاست بہار کی گیا میونسپل کارپوریشن میں عہدہ خالی ہونے پر بڑے بڑے ناموں کے بجائے چنتا دیوی کو ہی اس کے لیے موزوں سمجھا اور پھر جب چنتا میدان میں اتری تو عوام کی مکمل تائید وحمایت سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور نکیتا راجک کو 27 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر ڈپٹی میئر منتخب ہونے کا تاریخی کارنامہ انجام دے ڈالا۔

چنتا کی اس تاریخی کامیابی پر گیا کے سابق ڈپٹی میئر موہن سریواستو بھی بہت خوش ہے اور کہتے ہیں گند ڈھونے والی خاتون نے ڈپٹی میئر کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ جس طرح بھگوتی دیوی سر پر ٹوکری لے کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں اسی طرح میلا (انسانی غلاظت) ڈھونے والی چنتا دیوی نے بھی ڈپٹی میئر کا عہدہ حاصل کرلیا۔

اپنی کامیابی پر نومنتخب ڈپٹی میئر چنتا دیوی نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور جذباتی انداز میں کہا کہ لوگ اتنی عزت دیں گے اور وہ یہاں تک کا سفر بھی طے کر پائیں گی۔ ایسا انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔

انتخاب میں ملنے والی حمایت سے ممنون چنتا نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یہاں تک کا سفر طے کر پائیں گی۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ اتنی عزت دیں گے، سوچا نہیں تھا۔ اگر آپ اپنا کام کرتے رہیں تو عوام بھی آپ کی عزت کرتی ہے۔ وہ جس دفتر میں جھاڑو دینے کا کام کرتی تھی، اب وہیں سے بیٹھ کر شہر کی صفائی کا منصوبہ خود بنائیں گی۔

Comments

- Advertisement -