The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ٹیوشن ٹیچر کو قتل کرنے والا لڑکا گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ٹیوشن ٹیچر کو قتل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ٹیوشن ٹیچرکو قتل کرنے والے 19 سالہ ملزم محسن کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم محسن سلیم پڑوس میں رہنے والی شادی شدہ خاتون سے ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔

ملزم نے خاتون کو اکیلے پاکر دست درازی کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر چھری کے وار کرکے جان لے لی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

مزید پڑھیں: لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

پولیس کے مطابق 5 جنوری کو سیکٹر 36 بی میں 3 بچوں کی ماں کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ یاسمین نے ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔

ملزم نے واقعے کو ڈکیتی کی شکل دینے کی کوشش کی اور مقتولہ کا موبائل فون اور پرس لے کر غائب ہوگیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں