The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی اداکار کا حج پر جانے کا اعلان

لاہور: پاکستانی اداکار فیروز خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے بتایا کہ ’’میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اللہ کی طرف سے حج کا بلاوا آیا ہے، میں فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جارہا ہوں‘‘۔

فیروز خان نے لکھا کہ میں اپنی تمام غلطیوں پر آپ سے معافی کا طلب گار ہوں، اگر میں نے کسی بھی بات پر آپ کا دل دکھایا ہو یا کسی بھی وجہ سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو معاف کردیجئے گا۔

انہوں نے مداحوں کو اپنی جانب سے بہت سارا پیار بھی دیا۔

فیروز خان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکار وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے خواہش مند

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت بار خیال آیا کہ شوبز انڈسٹری مذہب سے متصادم ہے البتہ جب تک نصیب ہے وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ رہیں گے اور جس دن قسمت سے متعلق دوسرا فیصلہ ہوگیا تو وہ خود ہی اُس پر عمل کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں