تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فیروز خان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان خان کے ساتھ تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر علیزے سلطان نے فیروز خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو عید الفطر کے موقع پر لی گئی ہے۔

علیزے سلطان نے تصویر کے کیپشن میں ”عید مبارک“ لکھا۔ تصویر کو اب تک ہزاروں صارفین پسند کر چکے ہیں جب کہ دونوں کو مداحوں کی جانب سے عید کی مبارک بھی دی جا رہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان نے اس دوران الٹے ہاتھ میں تسبیح پکڑ رکھی ہے۔ تصویر میں دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فروری میں فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس خبر کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا تھا۔ اداکار نے بیٹی کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچی کا نام فاطمہ خان رکھا ہے۔

فیروز خان اور علیزے سلطان 2018 میں شادی کے بندھن سے بندھے تھے اور ان کے ہاں 2019 میں بیٹے سلطان کی پیدائش ہوئی تھی۔

علیزے سلطان انسٹا گرام پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -