پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فیروز خان اور علیزے کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیروز خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

فیروز خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد للہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

اداکار نے اپنی ننھی پری کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’نومولود کا نام ’فاطمہ خان‘ رکھا گیا ہے۔

فیروز خان کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل فیروز خان کے 2019 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے محمد سلطان خان رکھا۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے فیروز خان مارچ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اس کے بعد اداکار کی بہن دعا ملک نے گلوکار سہیل حیدر نے شادی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں