جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے متعلق افواہیں، اداکار فیروز خان نے خاموشی توڑ‌ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات اور علیزے فاطمہ سے علیحدگی کی خبروں پر افسوس اور غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے اور ہانیہ عامر کے حوالے سے زیرگردش افواہیں پڑھیں تو میں بہت پریشان ہوگیا تھا‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اپنے اور ہانیہ عامر کے حوالے سے پھیلی جانے والی خبروں کا پڑھا تو پریشانی میں مبتلا ہوگیا تھا کیونکہ ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں‘۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’جب ہمارے تعلقات کی بے بنیاد خبریں پھیلنا شروع ہوئیں تو ہانیہ نے مجھے فون کیا اور پوچھا یہ سب کیا ہورہا ہے؟‘۔

مزید پڑھیں: کیریئر بنانے میں بہت محنت کی، شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، فیروز خان

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ ہوا تو میں خود اعلان کروں گا، مجھے اپنی اور ہانیہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس لے کر تمام باتوں کو اضح کرنے میں صرف تیس سیکنڈ لگے مگر میں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیارکی کیونکہ میں نجی زندگی کو خود تک محدود رکھنا چاہتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک بلاگر کی ویڈیو دیکھ کر بھی بہت افسوس ہوا جس نے چند پیسوں کی خاطر ہانیہ عامر اور مجھ پر الزام لگایا، ہمارے پاس سارے ثبوت موجود ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اس سارے معاملے نے مجھے پہلے سے زیادہ مضبوط کردیا‘۔

اپنی اہلیہ سے علیحدگی پر پوچھے جانے والے سوال پر فیروز خان نے انکار کیا اور کہا کہ ’میں اپنی نجی زندگی کو خود تک محدود رکھنا چاہتا ہوں اور اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں