تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

فیروز خان کی زارا نور عباس کے ساتھ شوبز میں واپسی

کراچی: شوبز کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان کی عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم میں دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان عید الاضحیٰ پر ٹیلی فلم کے ذریعے واپس آرہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فیروز خان کی ٹیلی فلم کا نام تو نہیں بتایا گیا لیکن اس کی کاسٹ سامنے آگئی ہے جس میں منزا وقاص، زارا نور عباس ودیگر شامل ہیں اس کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دئیے ہیں۔

شوبز حلقوں کے مطابق یہ ہوسکتا ہے کہ فیروز نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کے اعلان کرنے سے پہلے ٹیلی فلم پر دستخط کیے ہوں یا شاید یہ ٹیلی فلم ان کے وژن کے مطابق ہے لیکن جو بھی وجہ ہو فیروز کے شائقین اپنے پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

Screenshot 20200718 010029 Instagram

واضح رہے کہ فیروز خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’عشقیہ‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ان کے ہمراہ رمشا خان، ہانیا عامر، گوہر رشید اور شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

عشقیہ ڈرامے میں رمشا خان (حمنا) کا کردار ادا کررہی ہیں اور وہ حمزہ (فیروز خان) کی دوست ہوتی ہیں لیکن ان کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے تو فیروز خان حمنہ سے بدلہ لینے کے لیے ان کی چھوٹی بہن (رومیسا) یعنی ہانیا عامر سے شادی کرلیتے ہیں۔

 

Comments