تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’مرنے کے بعد لوگ آپ کے اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے‘‘

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد لوگ آپ کی گاڑیوں اور اسٹیٹس کو نہیں اچھے کاموں کو یاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینز اور سوئٹر میں ملبوس اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فیروز خان نے پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کے گھروں اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔‘

اداکا رنے لکھا کہ ’لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے،‘ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا انسان بنیں، اچھی چیزوں کے شوقین شخص نہ بنیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار فیروز خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے گھر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جس پر خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ حاصل کیا، شکر گزار ہوں وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 مارچ کو فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں