شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پہلی بار سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔
فیروز خان ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے ڈراموں کی کامیابی کے بعد بے پناہ اسٹارڈم حاصل کیا۔
ان کے مقبول ڈراموں میں حبس، عشقیہ ودیگر شامل ہیں۔
اداکار کی پہلے سیدہ علیزا سے شادی ہوئی تھی لیکن اختلافات کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ فیروز خان کی ذاتی زندگی اور طلاق اس وقت بڑی سرخیاں بنیں جب ان کی سابقہ اہلیہ نے ان پر بدسلوکی کا الزام لگایا۔
یہ پڑھیں: ذاتی زندگی پر شدید تنقید نے موت کے منہ میں پہنچا دیا تھا، فیروز خان
اب وہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ دوسری شادی کر چکے ہیں لیکن ان کی ذاتی زندگی ان کے بارے میں ان کی سابق اہلیہ کی پوسٹس کی وجہ سے آج بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی کا پہلو بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور میں رشتے میں تھے اور ہر ایک کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، شاید وہ ڈر گئی اور مجھے ان کے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار نے کہا کہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں جو عورت کو مارتا ہے اور مرد کی تعریف کرتا ہے یا کسی پر بندوق تان لیتا ہے، اگر زندگی میں کامیاب بننا ہے تو عورت کو عزت دیں اسے محفوظ تصور کروائیں، ان پر طاقت ظاہر کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کام کرنے والی تمام لڑکیوں نے کبھی کچھ نہیں کہا، میں نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا مجھے دوسروں کی کوئی فکر نہیں ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اس طرح کے تنازع سے بچنے کے لیے کافی مضبوط تھا، انڈسٹری کے لوگوں نے کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو ٹوٹ جاتے۔


