منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

’روک سکو تو روک لو‘؛ فیروز خان کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے معنیٰ خیز انسٹاگرام پوسٹ شیئر کر دی ہے۔

فیروز خان نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اداکار کو کشتی کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر فیروز خان نے سیفد ٹی شرٹ کے اوپر لال شرٹ اور سیاہ رنگ کا چشمہ پہن رکھا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: ’روک سکو تو روک لو‘۔

اداکار کے ایک مداح نے لکھا کہ یہی تو بات ہے، کسی میں اتنی ہمت کہاں جو آپ کو روکے۔ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ کسی میں آپ کو روکنے کی طاقت نہیں۔

فیروز خان نے اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، ایمان علی، عروہ حسین، سونیا حسین، گل رعنا، سہیل احمد، مرینہ خان و دیگر کے ساتھ کام کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں