تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیروز خان اداکاری کے بعد کس شعبے میں اپنے جوہر دکھائیں گے؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ روزانہ خواب دیکھتا ہوں کہ میں باکسنگ کا ورلڈ چیمپئن بن گیا ہوں۔

اداکار فیروز خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں شرکت کی اور اپنے باکسنگ کے شوق سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ باکسنگ میں قسمت آزمانے اور عالمی چیمپئن بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے روزانہ سخت ٹریننگ کرتا ہوں۔

فیروز خان نے بتایا کہ اداکاری شروع کی تو دوست کہتے تھے تم نہیں کرسکتے اسی طرح اسپورٹس میں آیا تو بھی یہی کہتے تھے کہ تم نہیں کرسکتے، اداکار تو بن گیا اب پروفیشنل باکسنگ کے لیے ماہر کوچ سے سخت ٹریننگ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ سوچتا ہوں کہ میں نے باکسنگ جیسا مشکل کھیل ہی کیوں چُنا پھر خود سے ہی کہتا ہوں کہ مجھے باکسنگ کا عالمی چیمپئن بننا ہے، باکسنگ میں میرے ہیرو گریٹ محمد علی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بھارت سے باکسنگ کے مقابلے کے بارے میں نہیں سوچتا، باکسنگ میں میرا ہدف امریکی اور برطانوی باکسر ہیں، امریکا، برطانیہ اور کیوبا جاکر بھی پروفیشنل باکسنگ کی ٹریننگ لوں گا۔

فیروز خان نے کہا کہ معلوم ہے کہ باکسنگ میں ہارا تو امی اور قوم سے مار پڑے گی لیکن میں اصلی زندگی میں بھی ہیرو بننا چاہتا ہوں، ٹیم سلطان کا حصہ ہوں اور سخت محنت اور ٹریننگ کرتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ یہ راتوں رات کا فیصلہ نہیں تھا، میں جانتا تھا کہ اس سے میری اداکاری کے کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور جب بھی میں رنگ میں آتا ہوں تو اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں یہاں کیا کررہا ہوں لیکن اب یہ ایک شوق خواب بن گیا ہے کہ باکسنگ میں کچھ بڑا کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -