بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

’میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’باسط‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فیروز خان نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

فیروز خان نے ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا۔‘

اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمت نہ ہارو، برداشت کرو اور کامیابی حاصل کرو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وضاحت پیش کی تھی۔

 فیروز خان نے لکھا تھا کہ ’میں تمام بے بنیاد بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو مجھ پر لگائے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر افواہوں کی چکی میں گردش کررہے ہیں۔‘

اہلیہ سے متعلق الزامات پر فیروز خان کی وضاحت آگئی

ان کا کہنا تھا کہ ’ان الزامات میں کوئی حقیقت اور سچائی نہیں ہے۔‘

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’میں ان کارروائیوں کے مرتکب افرااد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت بھی کردی ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے گزشتہ ماہ فیروز پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد فیروز خان نے بھی ردعمل دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں