کراچی (23 نومبر 2025): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت کو مارے یا اس پر بندوق تانے۔
فیروز خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور لڑکی کا تعلق تھا، ہر کسی کے اچھے برے دن ہوتے ہیں لیکن ہمارے برے دن میں سے ایک بہت برا دن آیا، بعد میں جو کچھ ہوا شاید وہ ڈر گئی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی زندگی پر شدید تنقید نے موت کے منہ میں پہنچا دیا تھا، فیروز خان
فیروز خان نے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں جو کسی عورت کو مارے یا اس پر بندوق تانے اس کیلیے میں کسی بھی چیز پر قسم کھا سکتا ہوں، میں ایسے مردوں کی عزت نہیں کرتا جو کسی عورت پر بندوق تانے۔
اداکار نے کہا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دو اور کبھی ان کو نہیں مارنا چاہیے، کبھی بھی ان پر طاقت دکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی لڑکیاں نے میرے ساتھ کام کیا انہوں نے کبھی بھی میرے بارے میں منفی بات نہیں کہی، جو لوگ میرے ساتھ کام کر چکے ہیں وہ میری صلاحیت کو جانتے ہیں مجھے دوسروں کی فکر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کے تنازعات میں رہنے کا عادی ہو چکا ہوں، انڈسٹری کے لوگوں نے بتایا کہ اگر وہ میری جگہ پر ہوتے تو اس معاملے میں ٹوٹ چکے ہوتے۔


