منگل, جون 16, 2026
اشتہار

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے اہلیہ زینب کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں چمکتے ہوئے ستارے اور سیاہ دل کی ایموجی بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل فیروز خان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، میں بہت خوش ہوں، زندگی بدل گئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ سب یہ خوبصورت عمل کریں اور اسے بہترین انداز میں نبھائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

واضح رہے کہ فیروز خان نے یکم جون کو اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دوسری شادی کی اطلاع دی تھی، اداکار کی دوسری اہلیہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور ان کا نام زینب ہے۔

فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں