شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کو بچوں کی کفالت کے لیے ادا کی جانے والی رقم کی تفصیلات بتا دیں۔
اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان اپنی طلاق کے بعد سے بچوں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں، عدالت سے باہر بچوں کی کفالت کا معاملہ دونوں کے مابین طے پا گیا۔
گزشتہ روز علیزا سلطان نے انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے لیے موسم سرما کے لیے یونیفارم اور گرم کپڑے مانگے۔
فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب نے علیزا سلطان کی پوسٹ کی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ فیروز خان کو اکیلا چھوڑ دیں اور اس طرح کے معاملات کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں۔
اب اداکار کی بہن تابندہ ملک نے اس رقم کی تفصیلات ظاہر کی ہیں جو وہ علیزا سلطان کو بچوں کی کفالت کے طور پر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ فیروز خان، علیزا کو ہر ماہ دو لاکھ روپے دے رہے ہیں، یہ رقم اسکول کی فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کی جاتی ہے جس کی بینک دستاویزات بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پورا خاندان علیزا سلطان کو کیوں اذیت دے رہا ہے اور اگر آج کل انہیں اچھا لائف اسٹائل دیا جائے تو دو بچوں کے لیے 2 لاکھ کافی نہیں ہیں۔
دوسرے صارف نے کہا کہ ’علیزا کو عوامی طور پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے تھا اور اسے ہر وقت وکٹم کارڈ کھیلنا بند کرنے کی ضرورت ہے۔
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں




