شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کی پوڈ کاسٹ کے دوران زبان پھسل گئی۔
اداکار فیروز خان کی ذاتی زندگی تنازعات کا شکار رہی ہے لیکن اب وہ اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔
تاہم اداکار کی اہلیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان نظر آئیں جس کے کچھ کلپس بطور ٹیزر پوسٹ کیے گئے ہیں۔
پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹر زینب سے ان کے پس منظر کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کی زبان پھسل گئی جس پر صارفین کا دلچسپ ردعمل وائرل ہوگیا۔
ڈاکٹر زینب فیروز سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں کی ہیں تو انہوں نے کہا ’میرا بورن کراچی کا ہے۔‘ یہ بیان اب وائرل ہو رہا ہے اور مداح اس پر دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جب آپ اردو میں بات کرسکتے تھیں تو انگریزی کیوں بولی۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں برطانیہ میں پیدا ہوا ہوں لیکن ان سے اچھی اردو بول لیتا ہوں۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’اگلی مرتبہ منہ سے گٹکا نکال کر بولنا۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




