جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل نے یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر سے سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ نے ملاقات کی جس میں کہا گیا کہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے تیار ہیں۔

ایف ایم پی اےسی نے تجویز دی کہ حکومت  تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے اور حکومت آئندہ 10 سال تک تمام فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے، کسانوں کے لیے سستی یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے اس سے یوریا کی درآمد پر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی، کھاد کی پیداواری صلاحیت اور توانائی کی کارکردگی میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

ایم ڈی ایف ایف سی نے کہا کہ کھاد کی صنعت کو حکومت سے کسی قسم کی سبسڈی کی ضرورت نہیں، حکومت پورے ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں مقرر کرے جس سے منافع خوری ختم ہو جائےگی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل کی تجویز ای سی سی میں لے جائےگی کیونکہ کسانوں کو سہولت میسرکرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں