منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(9 نومبر 2025): فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے، گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعلسازی میں کردار ادا  کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ، تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کر کے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں