بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو ایجنٹس نے دھوکا دیا، مسافروں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمبوڈیا لے جایا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں تمام افراد سے زبردستی مالیاتی جرائم، جعلی کالز اور جبری مشقت لی گئی، مسافروں کو یرغمال بان کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

- Advertisement -

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کسی قسم کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں، ان کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کےخلاف  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو حراستی تحویل میں لے لیا گیا ہے، مسافر امیر علی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی پہنچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر 26 اگست 2024 کو لاہور ایئر پورٹ سے کمبوڈیا گیا تھا، ایجنٹ نے مسافر کو 1600 ڈالرز کے عوض کمبوڈیا میں فروخت کر دیا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر علی کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلرز کرنٹ لگا کر تشدد کرتے تھے، ایجنٹ نے متاثرہ مسافرسے جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں