تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

صحافیوں‌ کی گرفتاری اور رہائی، ایف آئی اے کی تصدیق

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے دو صحافیوں کی گرفتاری اور رہائی کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے آج صبح عمران شفقت کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا، اہلکار اہل خانہ کو اپنا تعلق ایف آئی اے سے بتا کر گئے تھے جبکہ عامر میر کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گھر سے دفتر کے لیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے۔

اب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی، جس کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عامر میر کو گھر سے نکلنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صحافی عامر میر اورعمران شفقت کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، دونوں کو سائبر کرائم ونگ لاہور نے حراست میں لیا۔

صحافیوں پر کیا الزام ہے؟

سائبر کرائم ونگ کے مطابق دونوں صحافیوں کے خلاف ججز، ملکی و ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر مقدمات درج کیے گئے، یوٹیوب پر چلنے والے دو چینلز سےججز اور قومی اداروں کے خلاف ایسے پیغامات نشر کیے جاتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’یوٹیوب پیغامات کے ذریعے عوام کا عدالتوں، قومی سلامتی کے اداروں پر سے اعتمادکمزورکرنےکی کوشش کی گئی جبکہ دونوں ملزمان نے خواتین کے ساتھ بھی توہین آمیز رویہ رکھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ’دونوں ملزمان کوضمانت پر ریا کیا گیا ہے البتہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے، جس کے دوران انہیں تعاون کرنا ہوگا، ملزمان کے خلاف مزید ثبوت جمع کرکے عدالت میں چالان پیش کیاجائے گا۔

Comments

- Advertisement -