منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

بیلجیم اور کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بیلجیم اور کینیڈا میں ملازمت کے خواہمشند افراد ہوشیار ہوجائیں، شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد محمد چوراہی ،ساجد معراج، علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید کے نام سے ہوئی ، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم ساجد معراج نے شہری کو بیلجیم ورک ویزا پر بھجوانے کی غرض سے 29 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم احمد محمد چوراہی نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزم علی اوصاف، عمیر اور محمد سعید غیر قانونی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں