site
stats
پاکستان

لاہور، ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی کریڈٹ کارڈز بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور :  ایف آئی اے کی سائبر کرائم نے کاروائی کرکے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز ہیک کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز ہیک کر کے صارفین کو بھاری رقم سے محروم کرنے والے ملزم مرسلین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نے ملزم خالد مرسلین کے قبضے سے ایم ایس آر مشین, لیپ ٹاپ , کریڈٹ کارڈ پرنٹر اور ہزار سے زائد خالی کریڈٹ کارڈز برآمد کرلیے ہیں۔


اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے محتاط ہوجائیں*


ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ مختلف بینکوں کی جانب سے شکایتیں موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا اور شواہد ملنے کے بعد کارروائی  کر کے ملزم کو بمعہ ثبوت کے حراست میں لے لیا ہے۔


کراچی،جعلی اے ٹی ایم کارڈز بنانے والے 4 ملزمان گرفتار*


ایف آئی اے کے افسر نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والے لیپ ٹاپ میں ہیکنگ کا تمام ریکارڈ موجود ہے جس کی مدد سے ملزم کے خلاف چارج شیٹ بنائی جائے گی اور عدالت میں ملزم کو پیش کیا جائے گا۔


کراچی میں اے ٹی ایم کا استعمال، انڈونیشیا سے رقم چوری*


واضح رہے اس سے قبل بھی ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین کے کروڑوں روپوں کو ہڑپ کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top