گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے اولمپین طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے گاڑی گفٹ کرنے کا کہہ کر طلحہ طالب کے والد سے سوا 3لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اولمپین طلحہ طالب کے والد سے فراڈ کرنے والے ملزم کو لاہورسے گرفتار کرلیا۔
ملزم شہزادعزیزنے وزیر ہوا بازی غلام سرور بن کر طلحہ طالب کے والد کو فون کیا اور گاڑی گفٹ کرنے کا کہہ کر طلحہ طالب کے والد سے سوا 3لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔
اولمپئن طلحہ طالب کےوالدنےوزیراعظم پورٹل میں کمپین درج کرائی تھی۔
دوسری جانب اف آئی اے سائبر کرائم نے ڈھرکی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کافراڈکرنے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔
‘
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ ملزم بیروزگار نوجوانوں کوآن لائن کاروبار کا جھانسہ دیتا تھا اور شہریوں کے پیسوں پر مختلف ممالک کے دورے کرتا تھا ، ملزم نےبڑے بڑےہوٹلوں میں سیمینار بھی کرائے۔