فیس بک پرخواتین کو تنگ کرنے والاشخص گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

فیس بک پرخواتین کو تنگ کرنے والاشخص گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرخواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فہاد باری نامی اس شخص کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتارکرکے اس کا کمپیوٹرقبضے میں لے کرمتنازعہ مواد قبضے میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مہوش نامی خاتون نے مذکورہ شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فہاد نامی اس شخص سے تفتیش جاری ہے اوراس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی کی جائے گی۔

سائبرکرائم بل 2015 کے تحت کوئی بھی شخص سماجی ضابطے کی ویب سائٹس پرکسی کی ذاتیات میں دخل نہیں دے سکتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں