بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکالنے والے 3 بینک ملازم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر نے شہری کے اکاؤنٹ سے 93 لاکھ روپے نکالنے والے نجی بینک کے 3 ملازم گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تین نجی بینک ملازمین سہیل قاضی، سمیر ممتاز اور فاروق احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک مفرور ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نجی بینک کے 4 ملازمین نے ایک شہری کے اکاؤنٹ سے 93 لاکھ کی رقم نکالی تھی، بینک فراڈ کا مرکزی ملزم وصی الرحمان 70 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

گرفتار ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں