The news is by your side.

Advertisement

حوالہ ہنڈی کیس میں اہم پیشرفت، ایک اور ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی کیس سے جڑے ایک اور ملزم عثمان ابراہیم کو گرفتار کرلیا، ملزم غیرقانونی طور پر حوالہ ہنڈی میں ملوث رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں زیر تفتیش حوالہ ہنڈی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے نے کیس سے جڑے ایک اورملزم عثمان ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اےحکام نے بتایا کہ ملزم عثمان ابراہیم کا جودھ پورمیں واقع تھرڈرائی پورٹ نامی بھارتی کمپنی سے رابطہ تھا اور ملزم نے بھارتی ویزے کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم غیرقانونی طور پر حوالہ ہنڈی میں ملوث رہا ہے جبکہ اس نے چین میں بھی حوالہ ہنڈی کےذریعےرقم بھیجی، ملزم پی ای سی ایچ ایس کراچی میں شورم چلاتا ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم پہلےسےگرفتارملزم عبدالواسع نامی شخص سےرابطےمیں رہاہے اور درآمدگاڑیوں کاایجنٹوں سے بغیر دستاویزات کلیئرنس کا انتظام بھی کرتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں