تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ایف آئی اے کی کارروائی، سابق سی ای او نیشنل انشورنس کمپنی گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای و نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی ایل) کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیا، سابق سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، دوران تعیناتی انہوں نے این آئی سی ایل میں غیرقانونی طور پر 9 افراد کو بھرتی کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ 9 افراد این آئی سی ایل سے قبل بھی ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افراد کی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق سی ای او کی نشاندہی پر غیرقانونی بھرتی کیے گئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 6 افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -