جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

کراچی : حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف ائی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 50 لاکھ روپے کیش 250 یورو برامد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بہادر آباد میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان میں ملزمہ فریدہ، خبیب ملک، لطیف ملک اور مزمل شامل ہیں، چھاپہ مار ٹیم نے فلیٹ سے 50 لاکھ روپے کیش ڈھائی سو یورو برامد کیے۔

چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ایک فلیٹ پر کی گئی اور کاروائی کے لیے متعلقہ عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے، فلیٹ کو حوالہ ہنڈی رقم کا کلیکشن پوائنٹ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے کہا کہ پاکستان میں یہ کاروبار فریدہ نامی خاتون چلاتی تھی ، سرچ اپریشن کے دوران حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 2 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ کارروائیاں گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں کی گئیں، گرفتار ملزمان عقیل اورسمیرجاوید نے حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ بنا رکھا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں