پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

‘حیسکول اسکینڈل میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ نے ایف آئی اے کو حیسکول اسکینڈل پر انکوائری جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملوث افرادکےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کا محسن عزیزکی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اےکووسائل کی کمی کا سامنا ہے، ایف آئی اے میں صرف 4 ہزارافرادکی افرادی قوت ہے۔

حیسکول پیٹرولیم میں ہونےوالی بد عنوانی کے معاملے پر کمیٹی نے ایف آئی اے کو انکوائری جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا 2ماہ سےمعاملہ ایف آئی اےکوبھجوایاگیاابھی تک انکوائری نہیں ہوئی، حیسکول اسکینڈل میں ملوث افرادکےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایاکہ کیس میں جلدی کرتے ہیں وہ وہ بڑا وکیل رکھ کرکیس خراب کردیتےہیں ، کوئی نقطہ ایسانہیں چھوڑناچاہتےکہ ملزم کوفائدہ ہو، میں نے سورس رپورٹ پر انکوائری کروانا بند کروادی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکےہرتفتیشی افسرکےپاس 200 درخواستیں ہیں ، سائبرکرائم میں 150 درخواستیں ہیں،صرف 400 ملازمین ہیں، حیسکول پیٹرولیم کی رپورٹ ایک ماہ میں کمیٹی کو دے دی جائے گی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا فیک کال آتی ہیں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھتےہیں، معاملے کی تحقیقات کر کے لوگوں کو سزا دیں نام پبلک کریں ، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ چیئرمین کمیٹی کوآنے والی کال کی تحقیقات ایک ہفتےمیں مکمل کر لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں