پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، کروڑوں ایرانی ریال برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ایرانی ریال برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اور مقامی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم سے 940 ملین (94 کروڑ) ایرانی ریال برآمد ہوئے جبکہ غیر قانونی کرنسی کے ساتھ ساتھ 37 لاکھ روپے نقد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد حنیف ولد عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے، ملزم بغیر کسی قانونی اجازت نامے کے فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدم درج کر لیا ہے اور اس کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں