منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

غیراخلاقی ویڈیوز پر بلیک میلنگ کا بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبرکرائم ونگ نے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر ليا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی رہائشی خاتون کی چند ہفتے پہلے ايک شخص سےسوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تو ملزم ثاقب نےخاتون کو غيراخلاقی ويڈيوز سے بليک ميل کرنا شروع کیا۔

ملزم نے پيسے دينے سے انکار پر غيراخلاقی ويڈيوز خاتون کےخاندان کو بھیج دیں جس پر شوہر نے اہلیہ کو طلاق دے دی خاتون ڈسکہ میں اپنےشوہرکیساتھ رہائش پزیر تھی۔

خاتون کی بہن کو بھی ويڈيوز کی بنياد پر طلاق ہو گئی اور خاتون بےگھر ہو کر دارالامان پہنچ گئی۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کا مزید ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں