اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نو مارچ کو کئے جانے والے ٹوئٹ کی انکوائری کے لئے شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا، شیر افضل مروت کو اٹھارہ مارچ کی صبح دس بجے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ طلب کیا گیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ٹوئٹ پر طلبی کی گئی ہے، ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے نو مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا جس کی انکوائری ہورہی ہے۔
نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ شیر افضل مروت اٹھارہ مارچ کو تمام شواہد کے ساتھ پیش ہوں۔