ایف آئی اے کا مصطفیٰ کمال‘ سرفراز مرچنٹ سے تحقیقات کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

ایف آئی اے کا مصطفیٰ کمال‘ سرفراز مرچنٹ سے تحقیقات کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پرعائد کردہ الزامات کی تحقیقات کے لئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اورسرفراز مرچنٹ سے رابطہ کرلیا۔

واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیوایم پرمنی لانڈرنگ اور مصطفیٰ کمال کی جانب سے را سے تعلقات، بھتے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے سرفراز مرچنٹ کو پیغام دیاہے کہ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوکرتفصیلات سے آگاہ کریں۔

سرفراز مرچنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیر کو روز اپنے وکلاء سے قانونی مشاورت کرنے کے بعد اس معاملے میں کوئی جواب دیں گے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹرشاہد حیات نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے مصطفیٰ کمال سے براہ راست ملاقات کا کہاہے۔

شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اوپر عائد کردہ الزامات کے شواہد پیش کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات کی تحقیق کے لئے سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خاں نے ایف آئی اے کی کمیٹی تشکیل دینے پر اکتفا کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کا موقف تھا کہ ایف آئی اے کی کمیٹی ایم کیو ایم پر راسے تعلق، غیر قانونی اسلحے کی خریدوفرخت اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی اوراگرالزامات ثابت ہوگئے تو جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں