تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کا موقف مسترد، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مستردکر دیا۔

ایف آئی اے نے سوالات کے جواب کےلئے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 3 دفعہ نوٹسز کرنے کے بعد وارنٹس جاری کئے جائیں گے۔

یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2دن میں نوٹس واپس نہ لیا توقانون کے تحت کارروائی کروں گا۔

عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ،الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو رپورٹ پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔

جواب میں کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں ، جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

ایف آئی اے کو جواب میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمیشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے ،الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل۔

خیال رہے ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھی۔

Comments

- Advertisement -