اسلام آباد (28 ستمبر 2025): جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہونے والے پانچ افغان مسافروں کو حکام نے ڈیپورٹ کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 5 افغان مسافروں کو ڈیپورٹ کیا، بے دخل کیے گئے مسافروں میں خاتون بھی شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ فیصل، ہاشم عمر خیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر مسافروں میں شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے، خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی جبکہ ولی نامی مسافر کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھی، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


