اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے شیخوپورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان شیخوپورہ سے گرفتار لیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے عام شہریوں کو فون کال کیا کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمد محسن اور محمد یونس شامل ہیں، ملزمان قریبی رشتہ دار کی جعلی گرفتاری کی اطلاع دیکر رہائی کیلئے بھاری رقم طلب کرتے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان اب تک مختلف لوگوں سے جعل سازی سے25لاکھ 70ہزار روپے کا فراڈ کرچکے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون برآمد کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں