منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

دو مسافروں کی وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : دو مسافروں کی وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دو مسافروں محمد نفیس اور نبیل ادریس کی بیرون ملک جانے کی کوشش روکی گئی، جو وزٹ ویزے پر کینیا کے ذریعے یورپ جانا چاہتے تھے۔ دونوں مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ رویے پر مسافروں کو شفٹ انچارج کے سپرد کیا گیا۔ پروفائلنگ کے دوران مسافر اپنے سفر کی وجوہات واضح نہ کر سکے، جس پر تحقیقات کی گئیں۔

ابتدائی انکشافات میں مسافروں نے بتایا کہ وہ ایجنٹ محمد قاسم کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے اور اس کے لیے 40 لاکھ روپے کے معاملات طے کیے گئے تھے۔ ایجنٹ کا منصوبہ تھا کہ مسافروں کو پہلے کینیا اور پھر لیبیا کے سمندری راستے اٹلی بھیجا جائے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور غیر قانونی سفر کے شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں