تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایف آئی اے افسران کرپٹو کرنسی کے ذریعے رشوت خوری میں‌ ملوث نکلے، انکشاف

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے سابق افسران کرپٹو کرنسی کے ذریعے رشوت خوری میں ملوث نکلے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے سابق افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران تحقیقاتی اداروں نے اہم شواہد حاصل کرلیے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق افسران نے کرپٹو کرنسی کی صورت رشوت کی رقم حاصل کی جبکہ کراچی کے فرانزک لیب سے مرضی کی رپورٹ بھی بنوائیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے سابق افسران کے خلاف فرانزک تحقیقات اسلام آباد منتقل کرانے کی تجویز دی جبکہ سابق افسران کے فرنٹ مین کے طور پر  پیسے بٹورنے والے شہریوں کی شناخت بھی کرلی۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن ڈکیتی، تحقیقات میں اہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن: پاکستان کی تاریخ میں منفرد ڈکیتی

ذرائع کے مطابق محمدعلی نامی شہری ایف آئی اے افسران کے فرنٹ مین کےطورپر شہریوں رقم لیتا تھا، جس نے یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی گاڑیوں کےشوروم کامالک افسران کے ساتھ بھی کام کیا۔

تحقیقاتی ٹیم سے ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق رضانامی شخص بھی ایف آئی اے کے سابق افسر کے ساتھ فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا تھا، سائبرکرائم سرکل کےکارندےچھاپوں میں اپنی کارروائیوں کے شواہد مٹاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایف آئی اے سے معطل کیے جانے والے افسران پورنو گرافی کیسز میں نامزد شخصیات کو بچانے کا کام بھی کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -