بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

دبئی ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 دسمبر 2025): جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

وزٹ ویزے پر ہوٹل ملازمت کیلئے جانے والی لڑکی نے گروہ سے متعلق اہم انکشافات کیے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہ زیب نے ندیم نامی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے ویزے اور ٹکٹ کا انتظام کیا، 4 لاکھ 20 ہزار میں سے 40 ہزار ائیر پورٹ پر کلیئرنس کیلئے ایجنٹ کو دیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ سے جسم فروشی میں ملوث دیگر ارکان سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں،  لڑکی کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شاہ زیب زیر حراست ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں