منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو کلین چٹ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون کو کلین چٹ دے دی ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اعجاز ہارون کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے باہر اثاثوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عرفان میمن نے بتایا کہ انکوائری بند کرنے پر سفارشات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہیں، ایف آئی اے کو اعجاز ہارون کے خلاف شواہد نہیں ملے تاہم انکوائری بندکرنے کاحتمی فیصلہ ہائی اتھارٹی کرے گی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون ایف آئی اے کومکمل دستاویزات فراہم کرچکے ہیں، اعجاز ہارون کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تحقیقات کے خلاف درخواست نمٹادی ، اعجاز ہارون کے خلاف منی لانڈرنگ اورملک سے باہر اثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں