پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے سربراہ ایک بار پھر تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے سربراہ کو ایک بار پھر سے تبدیل کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پولیس سروس کے افسر اظہر جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ایئرپورٹ مقرر کیا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے منظوری کے بعد نئے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کا اجرا کردیا گیا ہے۔

اسی سال مئی کے مہینے میں طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا بھی اظہار کیا تھا اور ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی، جناح ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے

سندھ ہائیکورٹ میں امیگریشن حکام کی جانب سے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اورایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پیش ہوئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا تھا کہ درخواست گزار محمد فرقان کوغلطی کی وجہ سےآف لوڈ کیا گیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کو روکنا یہ کوئی عام غلطی نہیں ہے، ذمہ داروں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر ایف آئی اے اہلکار کا مبینہ تشدد

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں